(ویب ڈیسک )صوبہ پنجاب کی جیلوں کے 5 افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو بوسٹل جیل غلام مصطفی کو آئی جی جیل خانہ جات آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسد طارق کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو بوسٹل جیل فیصل آباد ،کامران صدیق کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی بریکس اڈالہ جیل روالپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل لیڈی سپرنٹنڈنٹ اڈالہ جیل راولپنڈی ستوات شاہین کو آئی جی جیل خانہ جات آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ ثمرا جبین کو ایڈیشنل لیڈی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل روالپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔