ویب ڈیسک: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ان کی دانیہ سے چوتھی شادی ہے۔
تفصیلات کےمطابق حکیم شہزاد نے دانیہ داوڑ سے شادی کے فیصلے کے سوال پر کہا کہ جب میں دانیہ کا وکیل بنا تو ہماری ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب کمنٹس کیے، ان تبصروں میں دانیہ کو عامر لیاقت کی قاتلہ اور بدکردار عورت کہا گیا جو مجھے کافی ناگوارگزرا اور حقائق اس کے برعکس تھے۔
حکیم شہزاد نے کہا دانیہ جیسی شریف اور نیک عورت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی، ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو جرم سمجھا جاتا ہے، میں نے یہ جرم بار بار کیا، دانیہ میری چوتھی بیوی ہے، میرے اوپر اللہ کی رحمت ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے عامر لیاقت کے بعد حکیم شہزاد کی باری ہے جس پر دانیہ کے شوہر نے کہا یہ بات فضول ہے کہ دانیہ نے ان کی ویڈیوز لیک کیں تو انہوں نے خودکشی کی، یہ جھوٹ ہے اس بندے نے کوئی خودکشی نہیں کی، اس کا قتل ہوا ہے، قتل کے بعد بہت کوشش کی کہ ان کا پوسٹ مارٹم ہو لیکن وہ نہیں کروانے دیا گیا، آخر کیوں نہیں ہوا پتا چلنا چاہیے تھا کہ موت کیسے ہوئی؟
دن دہاڑے ایم این اے کا قتل ہوتا ہے اور بہانہ بنایا جاتا ہے کہ کمرے میں دھواں بھرنے سے موت ہوئی یا دانیہ کی ویڈیوز کی وجہ سے موت ہوگئی۔
حکیم شہزاد نے مزید کہا عامر لیاقت ایسا مضبوط اور تگڑا شخص تھا اس کی ایک کیا ایک کروڑ ویڈیوز بھی لیک ہوجاتیں تب بھی وہ خودکشی نہ کرتا،دانیہ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔
حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ میں کچھ مہینوں سے اس کی زندگی میں آیا ہوں، ان کے ساتھ کوئی مرد نہیں تھا، بھائی چھوٹا ہے، مجھے یہ اچھی لگیں اور محبت ہوگئی۔
جب میری دانیہ کی والدہ سے پہلی ملاقات ہوئی اور انہوں نے مدد طلب کی تو میں نے شرط رکھی کہ میں دانیہ سے شادی کروں گا کیونکہ اگر ایسے ہی اس کا کیس لڑتا تو لوگ بدکردار کہتے اور الزامات عائد کرتے۔