ایران کا اسرائیل کو جواب دینےکیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان

ایران کا اسرائیل کو جواب دینےکیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) ایران کی جانب سے اسرائیل کو حالیہ حملے کا جواب دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق  ترجمان ایرانی وزارت خارجہ   اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  'صیہونی حکومت کو یقینی اور مؤثر جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے'۔ 

اسماعیل بقائی نے کہا  کہ ہمارے ردعمل کی نوعیت اسرائیلی حملے کی نوعیت پر منحصر ہے۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل   اسرائیل نے  ایرانی فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ایرانی فوجی  شہید ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بیان میں کہا تھا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News