حماس کا اسرائیل سے جنگ بندی، مذاکرات کا عندیہ

حماس کا اسرائیل سے جنگ بندی، مذاکرات کا عندیہ
کیپشن: حماس کا اسرائیل سے جنگ بندی، مذاکرات کا عندیہ

ویب ڈیسک: حماس کے اعلیٰ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حامی خبر رساں ادارے ’شہاب نیوز‘ نے قطر میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک معاہدہ ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے مطالبات واضح اور معلوم ہیں جن کی بنیاد پر معاہدہ ہو سکتا ہے۔ پہلے ہی جن معاملات پر اتفاق ہو چکا تھا اس پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کو کاربند رہنا ہوگا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے مصر کی جانب سے دو روزہ عارضی جنگ بندی کے جواب میں یہ پیغام جاری کیا ہے یا یہ ایک عمومی بیان تھا۔

Watch Live Public News