سبی : محکمہ پی ایچ ای کے دفتر پر نامعلوم افراد کا کریکر بم سے حملہ

سبی : محکمہ پی ایچ ای کے دفتر پر نامعلوم افراد کا کریکر بم سے حملہ

 ویب ڈیسک: سبی میں محکمہ پی ایچ ای کے دفتر پر نامعلوم افراد نے کریکر بم سے حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  دھماکے سے دفتر میں موجود کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ 

ابھی تک دھماکے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

البتہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ 

دھماکے کے فورا بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News