ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں بڑی کمی کردی گئی

ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں بڑی کمی کردی گئی
کیپشن: trains fares low
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لئے کی گئی ہیں، اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک کمی کی گئی ہے، اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے، کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے، گذشتہ روز وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا۔

جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے سستا ہوا جس کی نئی قیمت 269روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی،ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعدنئی قیمت 272روپے 77پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

Watch Live Public News