ویبڈیسک: ریڈمی کمپنی کی جانب سے نیا 5 جی مڈرینج فون نوٹ 11 ٹی متعارف کرادیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس فون کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے منفرد فیچرز بھی دیئے گئے ہیں جس میں سنسر، فنگر پرنٹ اسکینر اور بلو توتھ وغیرہ شامل ہیں۔ اس موبائل کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا الڑاوائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ فون فی الحال فروحت کے لئے پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ سب سے پہلے یہ بھارت میں پیش کیا جائیگا۔
6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 240 ڈالرز (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 266 ڈالرز (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ یو ایس بی سپورٹ کے تحت 33 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔اس فون کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ نوٹ 11 ٹی گزشتہ سال کے نوٹ 10 کی جگہ لے گا ۔