جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کیلئے جاتی ہوں: میشا شفیع

جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کیلئے جاتی ہوں: میشا شفیع
لاہور ( پبلک نیوز) علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کو طلب کرنے کی درخواست پر جواب جمع۔ میشا شفیع کی جانب سے ان کے وکیل نے جواب جمع کروا دیا۔ میشا شفیع نے کہا ہے کہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں، کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کے لیے ہی جاتی ہوں۔ میں 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آؤں گی۔ ان چار دنوں میں علی ظفر کے وکلا جرح مکمل کر سکتے ہیں۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ پہلے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست دی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ میں اب ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتی۔ میرے خاوند کینڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ میرے خاوند کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت تین دسمبر کو ہوگی۔ علی ظفر کے وکلا میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید پر جرح مکمل کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔