بلاول کی بھانجے کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا پر چرچے

بلاول کی بھانجے کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا پر چرچے
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور اور اپنے بھانجے کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے بیٹھے ہیں۔ کے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے تصویر کے کیپشن میں ’مائی ہارٹ‘ لکھا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور بختاور اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد 10 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔