ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے سردیاں شروع ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیموں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے، ایل پی جی 216 روپے فی کلو جب کہ گھریلو سلنڈر 2548 روپے اور کمرشل سلنڈر 9804 روپے میں ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔ عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ سستی گیس کی فراہمی کیلئے ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔