ویب ڈیسک: پیٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ،پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے مطالبے کے بعدقیمتیں 45 روپے فی لیٹر تک بڑھ جائیں گی۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے مطالبہ کیا گیا، جس سے قیمتیں 45 روپے فی لیٹر تک بڑھ جائیں گی، آئی ایم ایف نے پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات پر 1-2 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 18 فیصد کی شرح وصول کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، حکومت نے فی الحال آئی ایم ایف کے اس مطالبےپرعمل درآمد سے گریز کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے خوراک جیسی ضروری اشیاء پر 15 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی ہے، تاہم وفاقی حکومت نے ابھی تک اس موضوع پر زیادہ توجہ نہیں دی ہے،دوسری جانب، حکومت پیٹرولیم لیوی میں 45 روپے فی لیٹر سے 60 روپے تک کی کمی پر غور کر رہی ہے۔
اس کے مساوی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے اس ایڈجسٹمنٹ پر اعتراض نہیں کیا ہے بشرطیکہ یہ متفقہ محصولاتی اہداف کو یقینی بنائے۔