کینیڈا کی حکومت کا سرپرائز، شہریوں کوحیران کن ریلیف

کینیڈا کی حکومت کا سرپرائز، شہریوں کوحیران کن ریلیف

ویب ڈیسک: کینیڈانے کھانے پینے کی اشیاء کو 2 ماہ کےلیے ٹیکس فری کردیا ہے، عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہیں کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق جسٹن ٹروڈو کی حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کو ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی، اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے جمعرات کو تعطیلات کے موسم میں اشیاء کی ایک سیٹ لسٹ پر سیلز ٹیکس پر دو ماہ کے محدود وقفے کا اعلان کیا ہے، بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔

کینیڈا کی جاری کردہ عوام کو دیئے گئے ریلیف کی فہرست میں کرسمس ٹری، کھانے، بچوں کے کھلونے، شراب اور مٹھائیاں و دیگراشیا شامل ہیں ۔ ٹروڈو نے کہا کہ دو ماہ تک کینیڈین اپنے ہرکام پرحقیقی بریک حاصل کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کرسکتی ہے ، لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم ڈال سکتے ہیں ، اس سے انہیں ریلیف ملے گا جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ 

Watch Live Public News