سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد کی وزیر اعظم سے ملاقات

سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم نے عہدے کا چارج لینے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا چارج لینے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو مبارکباد دی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ گزشتہ روزوزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی. وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔