مہلک وائرس سے مزید 26 اموات،24 گھنٹوں میں 1 ہزار 615 نئے کیس رپورٹ

مہلک وائرس سے مزید 26 اموات،24 گھنٹوں میں 1 ہزار 615 نئے کیس رپورٹ

کورونا کے وارجاری، مہلک وائرس سے مزید 26 اموات، مجموعی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 615 نئے کیس رپورٹ۔نیشل کمانڈر آپریشن سینٹر (این سی او سی) مطابق کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، مہلک وائرس سے مزید 26 اموات، مجموعی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی اور 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 615 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، فعال کیسز بڑھ کر 33 ہزار 493 تک جا پہنچے اور 5 لاکھ ایک ہزار 252 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر ایس او پیز جاری کر دیئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے کے 50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم گھر سے کام کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔