پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ چوروں کا ٹولہ ہے:وزیراعظم

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ چوروں کا ٹولہ ہے:وزیراعظم
بہاولپور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ چوروں کا ٹولہ ہے، جو سمجھتے ہیں کہ چوری کرینگے اور معافی مل جائے گی، این آر او مل جائے گا، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ ہمارا مقابلہ ڈاکوؤں کے ٹولے سے ہے۔ جب تک قوم مل کر نہ لڑے، قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔ وزیراعظم کا بہاولپور ڈویژن کے لئے ’نیا پاکستان صحت کارڈ‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں لکھا ہے کہ ملک نے اسلامی فلاحی ریاست بننا ہے لیکن آج تک اس پر عملدرآمد نہ سکا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ڈاکوؤں کے ٹولے سے ہے۔ يہ قانون کے نيچے نہيں آنا چاہتے۔ يہ چوری کريں تو این آر او دے دو، غريب چوری کرے تو جیل میں ڈال دو۔ کفر کا نظام تو چل جائے گا لیکن ناانصافی کا نظام نہيں چل سکتا۔ اس ملک کا سب سے بڑا چوروں کا ٹولہ ہے۔ کیا ہم جیل کھول دیں پاکستان میں کہ صرف طاقتور کو چھوڑ دینا ہے۔ اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے لندن میں اپنے اپنے گھر لے کر بیٹھے ہیں۔ بچوں کے پاس اربوں کا پیسہ کہاں سے آیا، تو جواب آتا ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار 18 سال کی عمر میں برطانیہ گیا تو فلاحی ریاست دیکھی۔ پچاس سے زائد مسلم ملک ہیں لیکن ایک بھی فلاحی ریاست کا نہیں دیکھا۔ برطانوی ہسپتالوں میں پیسے نہ ہونے پر مفت علاج ہوتا تھا۔ ہر قسم کے لوگ وہاں نظر آتے لیکن سب کے ساتھ برابر سلوک کیا جاتا تھا۔ میں نے وہاں اللہ کی برکت دیکھی۔ وہ مدینہ کی ریاست سے زیادہ قریب ہیں اور مسلمان ملکوں میں شاید ہی کسی نے فلاحی ریاست دیکھی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارا ہیلتھ انشورنش منصوبہ کامیاب ہوا۔ دنیا میں کہیں بھی آپ کو ایسی پالیسی نہیں ملے گی۔ صوبائی حکومت نے پہلی بار صحت کارڈ شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے حساب سے ہسپتالوں کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے۔ اتنے ہسپتال چلانے کے لئے پیسے اگلے پانچ سال تک نہیں آسکتے۔ دیہاتی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود ہی نہیں ہوتے۔ ایک ایک بستر پر کئی مریض ہوتے ہیں جبکہ ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز جاتے ہی نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی نہیں ملتے۔ اب پورے پاکستان کی ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب آئے گا۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی اور دنیا میں مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ تنقید اچھی چیز ہے اور یہ جمہوریت کا خون ہوتا ہے، پھر بھی کہتے ہیں کہ حکومت نااہل ہے۔ یہ نااہل حکومت دنیا کے ٹاپ 3 پوزیشن پر کیسے آئی؟ بلوم برگ کے مطابق اگلے 10 سال کیلئے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگئی۔

Watch Live Public News