گورنر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دےدیا

گورنر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دےدیا
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ پر اپنا جوابی مراسلہ لکھ دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مراسلے میں تجویز کیا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کے پیش نظر، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہیے۔ گورنر پنجاب نے مراسلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کو مقرر کرے ، انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام شرائط کو یقینی بنایا جا سکے، انتخابات شفاف اور منصفانہ طریقے سے پورا کیا جائے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کا عمل میں نے نہیں پورا کیا، اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ آئینی طور پر ہوا اور الیکشن کمیشن نے یہ عمل کو مکمل کرایا۔ گورنر پنجاب نے مراسلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے مطابق مزید ضروری کارروائی کرے۔ ان شاء اللہ، میرا دفتر آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو جب بھی ضرورت ہو گا ادا کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔