جنوبی کوریا : امریکی ایف 16 طیارہ سمندر میں  گر کر تباہ ہوگیا

جنوبی کوریا : امریکی ایف 16 طیارہ سمندر میں  گر کر تباہ ہوگیا

(ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا میں امریکی ایف 16 طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

امریکی فضائیہ کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ   جنوبی کوریا کے ساحل پر دوران پرواز ہنگامی صورتحال کا شکار ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

دارالحکومت سیئول سے تقریباً 110 میل (180 کلومیٹر) جنوب میں واقع کنسان ایئر بیس کے ایک بیان کے مطابق، یہ واقعہ ایک تربیتی مشن کے دوران مقامی وقت کے مطابق صبح 8:41 بجے پیش آیا۔

فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے ایجیکٹ کرنے والے پائلٹ کو  حادثے کے تقریباً 50 منٹ بعد  ریسکیو کر لیا گیا تھا۔ 

8ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر کرنل میتھیو گیٹکے نے ایک بیان میں کہا، "ہم جمہوریہ کوریا کی ریسکیو فورسز اور اپنے تمام ساتھیوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے پائلٹ کی جلد بازیابی کو ممکن بنایا۔" "اب ہم اپنی توجہ طیارے کی تلاش اور بازیابی پر مرکوز کریں گے۔"

ایئر بیس نے بتایا کہ  دوران پرواز ایمرجنسی کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ  یہ حادثہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں جنوبی کوریا میں موجود   F-16 کا تیسرا حادثہ تھا۔جبکہ جنوبی کوریا میں صرف  ایک ماہ میں امریکی ایف 16 طیارہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔