عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ
کیپشن: عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک:نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہونگے، انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز شریک ہوئے، نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خصوصی سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی چانس نہیں،موجودہ صورتحال میں وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مذید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں،اگلے دنوں میں سپریم کورٹ کی طرف سے امیدواروں کو اجازت ملنے پر صرف اس حلقے کے انتخابات ملتوی ہونگے، عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات 1 بجے تک دینگے، آر ٹی ایس کے بجائے ای ایم ایس کے استعمال کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کیلئے کئے گئے، الیکشن کیلئے پورے ملک میں سکیورٹی دیں گے۔بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کیلئےکیے گئے۔اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز نے اپنی رپورٹس پیش کیں، اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ  نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں،الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوگا۔

Watch Live Public News