آپ ورزش کرنے میں سست ہیں؟ ان 5 طریقوں سے دن بھر متحرک رہیں

آپ ورزش کرنے میں سست ہیں؟ ان 5 طریقوں سے دن بھر متحرک رہیں
لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ روزانہ ورزش کرنے میں سستی محسوس کرتے ہیں تو کچھ خاص طریقے اپنا کر آپ دن بھر متحرک رہ سکتے ہیں۔ مصروف طرز زندگی کی وجہ سے اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ وہ ورزش نہیں کر پاتے۔ دوسری جانب سارا دن دفتر میں بیٹھنے سے جسم متحرک نہیں رہتا اور اس کا اثر صحت پر پڑتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ مصروف طرز زندگی کی وجہ سے آپ ورزش نہیں کر پاتے یا آپ گھر میں رہ کر بھی ورزش کرنے میں سستی محسوس کرتے ہیں تو آپ کچھ خاص ٹپس پر عمل کر کے متحرک رہ سکتے ہیں۔ جسم کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں آپ کو گھیر سکتی ہیں۔ اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو کم از کم روزانہ چند قدم چلنے کی عادت بنا لیں۔ چہل قدمی بہترین ورزش ہے۔ روزانہ 5000-1000 قدم چلیں۔ اگر آپ جاگنگ نہیں کر سکتے تو تیز چہل قدمی کریں۔ اس سے آپ 30 منٹ میں 200 کیلوریز تک کم کر سکتے ہیں۔ اپنی معمول کی رفتار سے تھوڑا تیز چلنا شروع کریں۔ اگر آپ دفتر میں بیٹھے ہیں تو ایک ہی جگہ پانی کی بوتل لے کر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ بار بار پانی لینے کے لیے اٹھنا شروع کر دیں۔ اس سے کیلوریز جلانے میں مدد ملے گی۔ سارا دن کرسی پر نہ بیٹھیں۔ درمیان میں اپنی جگہ سے اٹھیں اور تھوڑا چلیں۔ بازوؤں اور ٹانگوں کو کھینچتے رہیں۔ کھینچنے سے رگیں کھل جاتی ہیں۔ ہر ایک گھنٹے بعد اپنی جگہ سے اٹھیں، اسٹریچنگ کریں اور پھر کام پر واپس جائیں۔ گھر کے کام خود کرنا بھی آپ کو متحرک رکھے گا۔ جھاڑو، ویکیوم کلیننگ جیسے کام کرنے سے پیٹ کے پٹھوں کی ورزش ہوتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں پالتو جانور ہیں تو آپ ان کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں۔ انہیں سیر کے لئے لے جائیں یا گھر میں کچھ وقت ان کے ساتھ رہیں۔ اس سے بھی آپ متحرک رہیں گے۔

Watch Live Public News