ایڈے تسی ریمبو ریندے نئیں، وسیم اکرم کا ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیلئے پیغام

ایڈے تسی ریمبو ریندے نئیں، وسیم اکرم کا ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیلئے پیغام
کراچی: (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے عظیم بائولر وسیم اکرم نے سال نو کے موقع پر فائرنگ کرنے والوں کیلئے پیغام دیتے ہوئے انھیں سمجھایا ہے کہ ساری رات ٹھا ٹھس ٹھس ٹھا کرنا بند کردیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی کی جانب سے سب پاکستانیوں کو سال نو کی مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن ساتھ ایک درخواست بھی کرنی ہے، جو میرے خیال میں بہت ضروری ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میری تمام والدین سے التجا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو سمجھائیں کہ دکھاوا کرنا چھوڑ دیں۔ رات کے بارہ بجے جا کر فائرنگ کرنا، ٹھا ٹھس ٹھس ٹھا، اینڈے تسی ریمبو ریندے دے نئیں۔ https://twitter.com/wasimakramlive/status/1477131112606539782?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477131112606539782%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F273518- لیجنڈ بائولر کا کہنا تھا کہ سال نو کے موقع پر فائرنگ کرنے بہتر ہے کہ کچھ ہلکے اور چھوٹے موٹے پٹاخے خرید لیں۔ میں نے بھی اپنی بیٹی کے لئے پھلجھڑیاں اور چھوٹے انار خریدے تھے، ایسی ہی چیزیں آپ بھی خرید لیا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا یاد رکھیں کہ جس گولی نے اوپر جانا ہے، اس نے نیچے بھی آنا ہے، نیچے آکر کسی کو بھی لگ سکتی ہے، وہ آپ کا کوئی رشتہ دار ہو سکتا ہے، سڑک پر جاتا ہوا کوئی شخص بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی 70 کی دہائی کی چیزیں کرتے جا رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ میرا پیغام آپ کو سمجھ آ جائے گا۔ ہمیں خود کو بدلنا ہو گا۔

Watch Live Public News