سگریٹ نوشی کی ویڈیو، علیزے شاہ نے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا

سگریٹ نوشی کی ویڈیو، علیزے شاہ نے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل کرنے والے شہری کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنے والے کو 3 سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کسی کی بھی ویڈیو بنانا، تصویر لینا، اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا، ٹویٹ یا ری ٹویٹ کرنا سب جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ https://twitter.com/ImmiRizz/status/1477177626238332932?s=20 عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کیس میں بھی اسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ان کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے زمرے میں آتا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ علیزے شاہ کی گاڑی کے اندر سگریٹ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے علیزے شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Watch Live Public News