پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجہ کا ردعمل

پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجہ کا ردعمل
لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( رمیز راجہ) نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر بول پڑے۔ رمیز راجا نے امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر کے الفاظ شیئر کیے کہ تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا یہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہو گئی اور اسے ختم کردیا گیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نجم سیٹھی کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔