ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نئے سال پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے نئے سال کا سورج ملکی ترقی کی نوید لیکر طلوع ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے نئے سال کا سورج پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو، آج کے دن ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ آئیں وعدہ کریں پاکستان کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کریں گے۔