ویب ڈیسک: وزیراعظم کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، ایپکس کمیٹی نے زراعت، آئی ٹی، کان کنی, سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت، وزراء اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر ،وفاقی وزراء،محکموں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ،کونسل کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے حوالے کی حکمت عملی کا جائزہ لیاگیا، اسپیشل اکنامک زونز کی کارکردگی، نیشنل منرل ہارمنائزیشن پالیسی پر وزارتوں کی بریفنگ، ایپکس کمیٹی نے زراعت، آئی ٹی، کان کنی،سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، ایپکس کمیٹی نے ملک بھر میں اسپیشل اکنامک زون کا جال بچھانے پر زور دیا، فورم نےعزم کیا کہ چاروں صوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز قائم ہونے چاہیے،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اکنامک زونز کے قیام کے لئے مقامات کا تعین کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق فورم نے اکنامک زونز سے متعلق قوانین کو آسان بنانے پر زور دیا، ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کو مائننگ سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی ،کان کنی سے متعلق وفاقی اور صوبائی قوانین میں ترمیم کی بھی سفارش کی۔
ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، مختلف ممالک کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی گئی، دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے امکانات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا، فورم نے ملکی معاشی اعشاریئے بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں اقدامات کو تیز بنانے پر اتفاق ہوا۔