رال ای ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں ایک نرس نے ٹک ٹاک پر غیر حساس ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کیں جس پر ہسپتال کی انتظامیہ نے اس کو نوکری سے فارغ کر دیا جبکہ ٹک ٹاک نے اس کا اکائونٹ بلاک کر دیا جبکہ کیلی مورس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز میں مزاح پیدا کرنے کیلئے آکسیجن مشین کا سوئچ اتار کر اپنے موبائل کا چارجز لگایا کرتی تھی اور مریض کو زیادہ گولیاں کھلانے کا ڈرامہ کیا کرتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کیرولائنا کے علاقے ونسٹن سیلم میں واقعہ سیٹل نرسنگ ہوم میں ملازمت کرنے والی نرس کیلی مورس کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا شوق چرایا ٗ اس نے مشہور ہونے کے لئے پہلے پہل تو نارمل ویڈیوز بنائیں مگر پھر اس نے اپنی ویڈیوز میں مریضوں کو بھی شامل کرنا شروع کر دیا ٗ کسی ویڈیو میں یہ آ کسیجن مشین کا سوئچ نکال کر اپنا موبائل فون چارجنگ پر لگاتی نظر آئی اور کسی ویڈیو نے اس میں بتایا کہ اس مریض کو دو گولیاں کھلانی ہیں مگر میں آٹھ کھلا رہی ہیں۔ ان ویڈیوز کا جب ہسپتال انتظا میہ کو پتہ چلا تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کیلی مورس کو ملازمت سے فارغ کر دیا ٗ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے مریضوں کی صحت اور نگہداشت سب سے پہلے ہے اور کیلی مورس کا رویہ غیر سنجیدہ ہے اور یہ بات کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ۔ کیلی مورس کی مشکلات اسی پر بس نہیں ہوئی بلکہ ٹک ٹاک نے اس کی کئی ویڈیوز بھی بلاک کر دیں اور اس کو اکائونٹ بلاک کرنے کی وارننگ بھی دی ٗ مگر کیلی مورس نے بھی ہمت نہ ہاری ٗ اس نے ایک چیرٹی ویب سائٹ پر اپنا پروفائل بنایا اور کہا کہ اس کی آمدن کے تمام ذرائع بند کئے جا چکے ہیں ٗ اس لئے اسے اپنے بچوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مدد کی جائے ٗ وہ اپنے کام سے محبت کرتی ہے اور اس کے مریض بھی اس سے پیار کرتے تھے ۔ اس نے صرف مزاح کیلئے ایسی ویڈیوز بنائیں۔