پاکستان اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کرےگا؟

پاکستان اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کرےگا؟
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) گورننگ باڈی اجلاس کے اہم فیصلے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ پی سی بی نے31-2024 کے سائیکل میں شامل آئی سی سی کے چھ ایونٹس کی میزبانی کے لیےایکسپریشن آف انٹریسٹ جمع کروادیا۔ ان چھ ایونٹس میں سے پی سی بی کی جانب سے تین وینیوز پر کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور 2029 کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 اور 2028 کی میزبانی کی پیشکش کردی۔ پی سی بی، آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2027 اور 2031 کی میزبانی میں شراکت داری کا خواہشمند ہیں۔ بی او جی نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ پی سی بی کا منظور شدہ بجٹ 8.98بلین روپے ہے۔ مقررہ بجٹ ڈومیسٹک کرکٹ، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے لئے پی سی بی نے منظور شدہ بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 2 بلین روپے اضافہ کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔