کوئٹہ (پبلک نیوز) ائیر پورٹ روڈ پر پارک کے قریب دھماکہ، پولیس اور سیکورٹی فورسسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ میں زخمیوں ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکہ میں سکیورٹی فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ کے بعد سول ہسپتال سمیت قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ دھماکہ سکیورٹی فورسز کے ٹرک کے قریب ہوا جس میں 3 سے 4 کلو مواد استعال کیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ ترجمان کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے مطابق دھماکہ میں 6افراد زخمی ہوئے۔ دوزخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔