پاکستان، اسرائیل کیساتھ مشترکہ بحری مشقیں کر رہا ہے؟

پاکستان، اسرائیل کیساتھ مشترکہ بحری مشقیں کر رہا ہے؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے مختلف ممالک کی مشترکہ بحری مشقوں ' سی بریز 2021' میں مبصر کے طور پر شرکت کر رہا ہے جن میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مسئلہ فلسطین کے حل کی شرط رکھی ہے۔ اس کے بغیر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر لے۔ انھوں نے واضح کیا کہ فلسطین کی 1967 سے پہلے جو پوزیشن تھی، اس کو بحال کیا جائے، اسرائیل اس وقت کی طے کردہ سرحدوں پر واپس جائے اور فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہی کو ہونا چاہیے۔ یہی پاکستان کی شرائط ہیں اور یہی خواہش ہے۔ خیال رہے کہ بحیرہ اسود میں سی بریز 2021 بحری مشقیں جاری ہیں۔ ان میں 32 ممالک شرکت کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل بھی ان میں شامل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔