والد کی وفات پر برطانیہ سے پاکستان آنیوالی لڑکی سے مبینہ زیادتی

والد کی وفات پر برطانیہ سے پاکستان آنیوالی لڑکی سے مبینہ زیادتی
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ وحدت کالونی میں برطانیہ سے پاکستان آنے والے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج بھی کر لیا گیا ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی امان نے پولیس آگاہ کیا کہ ان کے والد کی وفات ہوئی جس کے بعد وہ پاکستان آئیں۔ پاکستان واپسی پر ان کی سوتیلی والدہ نے گھر میں رکنے کی اجازت نہ دی بلکہ گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ اپنے ہی گھر سے نکالے جانے کے بعد ادھر وحدت کالونی ہی مقیم ان کے والد کے ایک دوست سید تقویم کے گھر چلی گئیں۔ اس گھر میں قیام کے دوران سید تقویم کے بیٹے کی جانب سے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کی دی جانے والی درخواست کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس واقعہ سے کچھ ہی عرصہ قبل پاکستانی نژاد مائرہ ذوالفقار کو لاہور کے پوش علاقہ ڈیفنس فیز 5 میں بوائے فرینڈ نے اس گھر میں قتل کر دیا تھا جہاں وہ مقیم تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔