میں نے نہیں کہا کہ حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہیں: پرویز الہٰی

میں نے نہیں کہا کہ حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہیں: پرویز الہٰی
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو نہیں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز رہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب خبر میں کوئی صداقت نہیں، میری ویڈیو لنک پر کسی سے بھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔اس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔