"عملی طور پر پنجاب حکومت ختم ، وزرا اور مشیر عہدوں سے ہٹادیے گئے "

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عملی طور پر پنجاب حکومت ختم ہوگئی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کے فیصلے کی "تشریح" کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عملی طور پر پنجاب حکومت ختم ہو گئی ہے،حمزہ کو دوبارہ محدود اختیارات کے ساتھ وزیر اعلیٰ مقرر کیا جائے گا لیکن یہ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد ہو سکے گا، وزراء اور مشیر فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیے گئے ہیں جب کہ ضمنی انتخابات کی مشینری بھی حمزہ شہباز کے ماتحت نہیں ہو گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بحران کے حل کی سپریم کورٹ نے کوشش کی ہے۔ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے۔ آج تحریک انصاف کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ہم جو کہہ رہے تھے کہ حمزہ شہباز الیکٹڈ نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ ہیں،آج وہ ثابت ہو گیا، بالآخر ہم نے الیکشن کی طرف ہی جانا ہے، کل آپ سب سے پریڈ گراؤنڈ میں ملاقات ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔