ویب ڈیسک:شجاع آباد بائی پاس کے قریب 8 سالہ بچے پر خون خوار کتوں کاحملہ، متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد بائی پاس کے قریب 8 سالہ بچے پر خون خوار کتوں نے حملہ کردیا۔بچہ گھر سے دوکان پر چیز لینے جا رہا تھا۔معصوم بچے کو کتے نے چہرے اور سر سے بری طرح نوچ ڈالا۔
دوکان پر جاتے ہوئے اچانک خون خوار کتے نے حملہ کر دیا بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا۔شہریوں نے آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔