اسلام آباد (پبلک نیوز) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی( ارسا) میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں پانی کی معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ترجمان ارسا کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے۔ترجمان ارسا کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد 2 لاکھ 52ہزار 600 کیوسک ہو گئی۔ اس سے قبل دریاؤں میں پانی کی آمد 2 لاکھ 29ہزار 100کیوسک تھی۔ دریاؤں میں پانی کی آمد میں 23ہزار 500کیوسک کااضافہ ہوا۔ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 90ہزارسے ایک لاکھ کیوسک کر دیا گیا۔ ارسا کے مطابق آج چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 10ہزارکیوسک کر دیا گیا۔ سندھ اور پنجاب کے لیے پانی کی کمی 13فیصد رہ گئی۔ پنجاب کا حصہ ایک لاکھ 7ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ پنجاب کو 5ہزار کیوسک اضافی پانی مہیا کیا گیا۔ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی کا حصہ ایک لاکھ 15ہزارکیوسک کر دیا گیا۔ آج سندھ کو 6ہزار کیوسک اضافی پانی مہیا کیا گیا۔