عمران نے حکومت کو چند دن کی مہلت دیدی: پرویز الٰہی

عمران نے حکومت کو چند دن کی مہلت دیدی: پرویز الٰہی
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بڑی خبر سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے آئندہ انتخابات کا اعلان کرے کیونکہ عمران خان نے صرف چند دن کی مہلت دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے یہ بات تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ لیگی قائد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر شہروں کے خارجی اور تمام داخلی راستوں پر رکاوٹیں اور کنٹینرز کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔ چودھری پرویز الہٰی سے اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور آئندہ لے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوران گفتگو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا نہ دینے پر شدید شکوہ بھی کیا اور کہا کہ لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا یہ نہ ہوتا۔ اگر ان لوگوں کو سزائیں دی جا چکی ہوتیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشودہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو چاہیے کہ وہ قومی اسمبلی سے اپنے استعفوں کو واپس لیں کیونکہ ایوان زیریں عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کا ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ آج اراکین صوبائی اسمبلی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کئے۔ آج یہ سروس صوبہ پنجاب میں انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔ میں سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اپنے صوبے میں بھی اس منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔