اسلام آباد: ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ بچی کی معذوری 2 مئی کو رپورٹ ہوئی تھی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 2014ء اور 2019ء کی طرز پر دوبارہ پولیو کی وبا پھوٹ گئی ہے، اُس دوران بھی اسی علاقے سے پولیو کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت اس وبا کے خاتمے کے لیے جنگ بنیادوں پر کوشش کر رہی ھے،خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت پولیو وائرس کے لیے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بنوں سے رواں سال اپریل اور مئی کے دو ماحولیاتی نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، والدین سے اپیل ہے اپنے بجوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔