اسلام آباد: ( پبلک نیوز) پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے ،ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں 2 خواتین سمیت 15 شہری زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سلنڈر دھماکا نان بائی تندور پر گیس لیکیج کے باعث ہوا،سلنڈر دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔