سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا
کراچی: سندھ کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے۔ دوسری جانب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بھی گرم علاقوں کے پرائمری سکولوں میں آج سے 2 ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔