لاہور: نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھے ، چودھری پرویز الٰہی کوپولیس نے گرفتار کرلیا ۔ نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ پرو یز الٰہی گھر سے نکل کر فرار ہو رہے تھے ، پرویز الٰہی کی جانب سے گرفتاری کی مزاحمت آج بھی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی گاڑی بلٹ پروف تھی وہ دروازہ نہیں کھول رہے تھے ۔ عامر میر نے کہا کہ پولیس نے ناکے پر روکا تو دروازہ نہیں کھولا گیا ، بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ توڑ کر دروازہ کھولا تو اندر پرویز الٰہی تھے ، آج ان کے گھر سے 3 گاڑیاں نکلیں تو تلاشی کےد وران روکا گیا ۔ ادھر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو لاہور سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرسابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پرویز الہیٰ کو تھانہ میں منتقل کیا گیا ہے، انہیں جلد ہی گوجرانوالہ منتقل کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی کو کرشن اور بدعنوانی کا مقدمہ درج ہے اور وہ مفرور تھے۔ انہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کل عدالت کیں پیش کر دیا جائے گا۔