کرکٹر شبمن گل سے شادی، بھارتی اداکارہ کا جواب آگیا

 کرکٹر شبمن گل سے شادی، بھارتی اداکارہ کا جواب آگیا
کیپشن: Cricketer Shubman Gul's marriage
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر شبمن گل سے شادی کی افواہوں نے بھارتی اداکارہ کو مشکل میں ڈال دیا، خاموشی توڑتے ہوئے زیرگردش خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ردھیما پنڈت نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ صبح سے مجھے مبارک باد کے پیغامات آ رہے ہیں اور میں کرکٹر شبمن گل سے شادی کی افواہوں کی تردید کر کر کے تھک چکی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے میڈیا اور صحافیوں نے جتنا زیادہ رابطہ اس دوران کیا پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ شبمن گل سے میری شادی کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ میں ذاتی طور پر شبمن گل کو جانتی تک نہیں۔

  ردھیما پنڈت نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سنگل ہوں تاہم ہوسکتا ہے شبمن گل سے شادی کی جعلی خبروں کے بعد اب کوئی مجھے سے شادی کے لیے رابطہ نہ کرے۔


 

Watch Live Public News