الیکشن کمیشن کا سینٹ انتخابات کے طریقہ کار کا اجراء

الیکشن کمیشن کا سینٹ انتخابات کے طریقہ کار کا اجراء
اسلام آباد (پبلک نیوز) سینٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے طریقہ کار کا اجراء کردیا ٗجنرل، ٹیکنوکریٹ،خواتین اور اقلیتی نشستوں کے لئے بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطا بق الیکشن کمیشن کی طرف سے سینٹ انتخابات کیلئے طریقہ کار کا اجر اکر دیا گیا ہے۔ہر بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام درج ہوں گے۔ووٹر اپنی پسند کے مطابق ترجیحی ووٹ اردو یا انگریزی میں لکھ سکیں گے۔اردو اور انگریزی دونوں میں لکھنے کی صورت میں ووٹ مسترد تصور ہوگا۔ہندسوں کو الفاظ میں لکھنے کی صورت میں بھی ووٹ مسترد ہوجائے گا۔ سینٹ انتخابات کے دوران جنرل ٗ ٹیکنو کریٹ ٗ خواتین اور اقلیتی نشستوں کیلئے بیلٹ پیپر کا استعمال ہی کیا جائے گا۔کسی بھی امیدوار کو دو مرتبہ مختلف ترجیحی ووٹ دینے پر بھی ووٹ مسترد ہوگا۔ ہر امیدوار کو ایک ترجیحی ووٹ دیا جاسکے گا۔ دو مختلف امیدواروں کو ایک ہی ترجیح کا ووٹ دینے سے بھی ووٹ مسترد کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کسی امیدوار کے سامنے ترجیح ووٹ لکھنا اور متعلقہ خانہ چھوڑنا بھی بیلٹ پیپر کے مسترد ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے اراکین کو ووٹ پول کرنے کے حوالے سے تربیت دے دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔