سینیٹ الیکشن:سپریم کورٹ کی خفیہ ووٹنگ کی رائے

سینیٹ الیکشن:سپریم کورٹ کی خفیہ ووٹنگ کی رائے

اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ ہی ہوں گے، سپریم کورٹ نے رائے دے دی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی بینچ نے صدارتی ریفرنس پر رائے چار ایک کے تناسب سے سنائی جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف نوٹ دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ الیکشن خفیہ ہوں گے، انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کرپٹ پریکٹس روکنے کے لئے الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کی مدد لے اور تمام ادارے اس حوالے سے معاونت کریں۔ سپریم کورٹ نے رائے دی کہ ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا، ووٹنگ میں کس حد تک سیکریسی ہونی چاہیے یہ تعین کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔