پی ٹی آئی کا تین اراکین اسمبلی کے اغواء ہونے کا الزام

پی ٹی آئی کا تین اراکین اسمبلی کے اغواء ہونے کا الزام
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا ہے کہ کل شام ہمارے تین اراکین اسمبلی کو اغوا کیا گیا ہے ٗ ان کے نمبر بند ہیں اور ان کے گھر والوں کو بھی علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شہریار شر نے اپنے اغوا ہونے کی تردید کر دیتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تین اراکین اسمبلی کل سے غائب ہیں ٗ ان کے فون بند ہیں اور ان کے گھر والوں کو بھی معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ ہم نے اس حوالے سے پولیس کو اطلاع دیدی ہے۔ان تینوں اراکین کی آخری لوکیشن ڈیفنس کی آئی ہے۔ یہ تمام اراکین کل شام تک ہمارے رابطے میں تھے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کو دھمکایا جا رہا ہے ٗ مقدمات درج کئے گئے ہمارے ان تینوں اراکین کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے اغوا ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہو چکا ہوں ٗ مجھے کوئی کیوں اغوا کرے گا؟ میں تو اپنے گھر پر موجود ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔