پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا ہے۔ آئندہ بجٹ تک پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق گذشتہ رات رات بارہ بجے سے ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پٹرول، ڈیزل 10 روپے سستا کرنے کا اعلان خیال رہے کہ گذشتہ روز اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے گریجویٹس کے لیے 30 ہزار روپے انٹرن شپس کا اعلان بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور کسانوں کو 460 ارب روپے کے بلا سود قرضے ملیں گے۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے کاروبار کی شروعات پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم 12ہزار سے بڑھا کر 14ہزار روپے کر دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے، میں ایک آزاد ملک میں پیداہوا، ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزادہو، نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیناغلط تھا۔انہوں نے کہاکوروناوباکےدوران عوام کوریلیف دیا، کوروناجیسی وبا100سال میں ایک بارآتی ہے، کوروناکی وجہ سےپوری دنیاکی معیشت متاثرہوئی، ہمیں ورثےمیں تاریخی بجٹ خسارہ ملا. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے نام پر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ مراد سعید بھی انگلینڈ میں کیس کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اچھے صحافی پیکا قانون سے خوش ہوں گے کہ جعلی خبروں کا خاتمہ ہو۔ ایک وزیر کے خلاف خاتون نے لکھا اسے انگلینڈ سے انصاف ملا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک صحافی نے میری ذات سے متعلق گفتگو کی جس پر میں عدالت گیا، تین سال ہوگئے مجھے بھی کو انصاف نہیں ملا، 94 ہزار کیسز میں صرف 32 کیسز کا فیصلہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News