کرکٹ دیوانوں کے ملک کی سیکیورٹی پر بھروسہ ہے: اسٹیو سمتھ

کرکٹ دیوانوں کے ملک کی سیکیورٹی پر بھروسہ ہے: اسٹیو سمتھ

مایہ ناز آسٹریلوی آل راونڈر اسٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں . اسٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز پیغامات کے باوجود آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں خود کو ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہی ہے.

اسمتھ نے کہا کہ تمام کھلاڑی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کو کیا پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں،کرکٹ دیوانوں کے ملک میں رہتے ہوئے ہمیں سیکیورٹی پر اعتماد ہے. اسمتھ نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیش آنے والے بدقسمتی کے واقعات سے واقف ہیں۔

اسٹیو سمتھ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملے گا پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے پاس تین سپنرز ہیں ابھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کیسی پچیں ملیں گی میں مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں شاہین شاہ اور حارث رؤف تیز رفتار فاسٹ باؤلرز ہیں۔

اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔پہلے پریکٹس سیشن میں اسٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریزاس ماہ سے شروع ہورہی ہے، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دورے میں شیڈول ہے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News