ویب ڈیسک: ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے شادی کے لئے ڈیڑھ سال کی مدت میں ریکارڈ 108 کلو کا وزن کوئی بھی دوائی استعمال کئے بغیر قدرتی طریقے سے کم کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی نے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اننت امبانی دمے کی بیماری کا شکار تھے جس کے باعث انہیں بہت زیادہ سٹیروائڈز لینا پڑتے تھے۔
دمے کے بیماری کے لیے لی جانے والی ادویات کے باعث اننت امبانی کا وزن بہت تیزی سے بڑھ گیا تھا۔
اننت امبانی کا وزن 208 کلو تک جا پہنچا تاہم اُن کے فٹنس کوچ ونود چنا نے انہیں وزن کم کرنے میں بھرپور معاونت کی جس کے بعد انہوں نے 18 مہینوں میں 108 کلو وزن کم کر لیا۔
ڈائٹ پلان کے تحت اننت امبانی ایک دن میں 1200 سے 1500 کیلوریز لیتے تھے۔
اس کے علاوہ اننت کے لیے اُن کے کوچ نے سخت ورزش کا پلان بھی تیار کیا جس میں یوگا اور کارڈیو جیسی ورزش شامل تھی۔
اننت امبانی ہر روز چھ گھنٹوں تک ورزش کرتے جس سے اُن کے جسم کی چربی کم ہوتی اور بڑی مقدار میں کیلوریز جلتی تھیں۔
اس کے علاوہ اننت امبانی ایک دن میں 21 کلومیٹر تک واک کرتے تھے۔
اس سارے فٹنس پلان پر مکمل عمل کر کے اننت امبانی نے 18 مہینوں میں 108 کلو وزن قدرتی طریقے سے کم کرلیا۔