ایرانی حملے کا خوف: اسرائیلی وزیراعظم نے بیٹے کی شادی مؤخر کردی

ایرانی حملے کا خوف: اسرائیلی وزیراعظم نے بیٹے کی شادی مؤخر کردی
کیپشن: ایرانی حملے کا خوف: اسرائیلی وزیراعظم نے بیٹے کی شادی مؤخر کردی

ویب ڈیسک: ایرانی حملے کا خوف اور سیکیورٹی خدشات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی مؤخر کردی ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی سیکیورٹی خدشات کے باعث مؤخر کرنے پر غور شروع کردیا۔ نیتن یاہو کے بیٹے ایوینز نیتن یاہو کی شادی 26 نومبر کو تل ابیب کے ایک فارم ہاؤس میں طے ہے۔ 

تاہم اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکاء کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ 

Watch Live Public News