ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،آٹا فی کلو 100 روپے بیسن 340 روپے فی کلو دستیاب ہے۔میدا 130 روپے فروخت ہونے لگا۔آٹے کا 15 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1350 روپے فروخت ہورہا ہے۔
مختلف برینڈز کا ڈبے والا دودھ فی کلو 350 سے 360 روپے،گھی 550 سے 595 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا،مختلف برینڈز کا کوکنگ آئل 450 سے 595 روپے فروخت ہورہا ہے۔دال چنا 330، دال ماش 5 سو، دال مسور 330 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں۔
آلو 80 سے 100روپے، پیاز 120 سے 140، ٹماٹر 100 سے 150 سو روپے فی کلو دستیاب ہیں۔
سیب 250 سے 4 سو روپے,امرود 2 سو سے 250 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔کیلا 2 سو سے 250 روپے درجن فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب رمضان المبارک کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر رمضان بازار اور فئیر پرائس شاپس قائم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ کیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا بھی ہمراہ موجود تھے۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پرائس لسٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازاروں میں شہریوں کو ریلیف یقینی بنائیں گے۔ شہریوں کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے سٹالز کینسل کیے جائیں گے۔
عرفان میمن نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمہ وقت بازاروں میں موجود رہیں۔