بھارت میں نیا ریکارڈ،4لاکھ 1 ہزار 993سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے

بھارت میں نیا ریکارڈ،4لاکھ 1 ہزار 993سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک: بھارت میں کورونا کے ریکارڈ توڑ کیسز سامنے آ گئے۔

بھارت میں کووڈ 19 کے یومیہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔ بھارتی حکام نے 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 1 ہزار 993 نئے مریضوں کی تصدیق کر دی۔

24 گھنٹوں میں 3 ہزار 523 مریض کووڈ 19 کے باعث چل بسے۔ بھارت میں کووڈ 19 سے مرنیوالوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہو گئی، بھارت کووڈ کے باعث 2 لاکھ سے زیادہ ہلاکتوں والا چوتھا ملک بن گیا۔

کورونا کی تشویشناک صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت پر سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت سے امریکا آنے والی تمام پروازوں پر پابندی ہوگی، جس کا اطلاق 4 مئی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ چین نے بھارت کی ہرممکن مدد کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے میں چینی ہم منصب نے امید ظاہر کی کہ بھارت جلد اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔