کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کمشنر لاہور کے سپیشل سکواڈ کی کارروائیاں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کمشنر لاہور کے سپیشل سکواڈ کی کارروائیاں

لاہور(پبلک نیوز) کمشنر لاہور سکواڈ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف رزیوں پر سٹورز، سنوکر کلب، سیلون سیل کر دئیے۔کمشنر لاہور کے احکامات پر اسپیشل اسکواڈ نے اطلاعات موصول ہونے پر کاروائیاں کیں۔ آرامش سیلون ظہور الہی روڈ کورونا ایس اوپیز کی پابندی نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

کمشنر لاہور آفس کے مطابق چارلی پان شاپ، ڈریم سنوکر کلب، ڈریم باڈی جم، گڈشاٹ سنوکر کلب بھی سیل کر دیئے گئے۔ کار واشنگ، کریم بلاک، ایم اے آٹو و آئل چینج کریم بلاک کورونا خلاف ورزی پر سربمہر کی گئی۔ ویلکم سنوکر کلب ٹھوکر۔اعجاز سٹور رائیونڈ روڈ، ملک آئل سٹور کریم بلاک، سیل کر دئیے گئے۔ رائیونڈ روڈ پر واقع بسم اللہ سٹور، اے ایم سنوکر، پوائنٹ سنوکر، کروک سنوکرخلاف ورزی پر سیل کر دئیے گئے۔ چیمپئن سنوکر جوہر ٹاون، کاکا پان شاپ ملتان روڈ، لولی سٹور سیل کر دیے گئے۔

کمشنر لاہور آفس کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت اوقات کی پابندی کی خلاف ورزی پر سیل کیے گئے ہیں۔ ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان۔ نے کہا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔