گورنر بلوچستان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

گورنر بلوچستان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد (پبلک نیوز) گورنر بلوچستان کی تعیناتی کا معاملہ، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسینزئی کو وزیراعظم کا خط موصول۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خط موصول ہونے پر گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گورنر بلوچستان اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے نئے گورنر بلوچستان کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم آئندہ ہفتے نئے گونر بلوچستان کے نام کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا جس کے اگلے ہی روز انھوں نے گورنر بلوچستان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد امان اللہ خان یاسین زئی کے نام مستعفی ہونے کے حوالے سے خط لکھا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔